0
Tuesday 2 Aug 2011 03:46

جنوبی وزیرستان، آزادی کے مہینے کے پہلے ہی دن امریکی ڈرون حملہ، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

جنوبی وزیرستان، آزادی کے مہینے کے پہلے ہی دن امریکی ڈرون حملہ، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
جنوبی وزیرستان:اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان میں پاکستان کی آزادی کے مہینے کے پہلے ہی دن امریکی ڈرون حملے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پیر کو امریکی جاسوس طیارے نے اعظم ورسک کے علاقے گارسے میں ایک گاڑی پر دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ مقامی انٹیلی جنس حکام نے بتایا کہ تحصیل بیرمل کے علاقے نارگوسئی میں بغیر پائلٹ کے جاسوس طیارے یا ڈرون سے داغے کئے دو میزائلوں کا ہدف شدت پسندوں کے زیر استعمال ایک گاڑی تھی۔ افغان سرحد سے ملحق اس دور دراز علاقے تک ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی رسائی نا ہونے کی وجہ سے اس واقعے سے متعلق مزید تفصیل معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی یہ خبریں آئی تھیں کہ آئی ایس آئی کے سربراہ احمد شجاع پاشا نے امریکہ کو ڈرون حملے بند کرنے کا کہہ دیا ہے جس کے بعد امید کی جارہی تھی کہ اب امریکہ ڈرون حملے بند کردے گا لیکن آج کے حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ ہمارے کسی احتجاج کو نہیں مانتا اور اپنی من مانی کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 88731
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش