0
Saturday 3 Oct 2020 22:12

ناصر شیرازی کا دورہ منڈی بہاوالدین، شہید علمدار حسین کے اہلخانہ سے تعزیت

ناصر شیرازی کا دورہ منڈی بہاوالدین، شہید علمدار حسین کے اہلخانہ سے تعزیت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے منڈی بہاؤالدین کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شہید ملک عملدار حسین کے گھر جاکر لواحقین سے ملاقات اور فاتحہ خوانی کی۔ ناصر عباس شیرازی نے ضلعی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم اور شہید علمدار کے بڑے بھائی ملک غلام قمر عباس (ر) ڈی ایس پی اور علاقہ عمائدین سے ملاقات بھی کی۔ اس دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر شیرازی نے شہید ملک علمدار حسین کے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور عبرت ناک انجام کا مطالبہ کیا۔

ناصر عباس شیرازی نے شہید علمدار حسین کے چہلم کو شاندار انداز میں منانے کا اعلان بھی کیا، یاد رہے کہ عملدار حسین جلوس عزاء کے بانی و لائسندار، مسجد کے متولی اور موذن بھی تھے۔ ناصر شیرازی نے کہا کہ شہید علمدار حسین امام حسین علیہ السلام کے سچے عاشق اور نماز سے عشق کرنے والے تھے، ان کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 889992
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش