0
Monday 5 Oct 2020 00:53

ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی اسلامی نظریاتی کونسل کے اراکین سے ملاقات

ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی اسلامی نظریاتی کونسل کے اراکین سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ آیاز کی سربراہی میں کونسل کے اراکین کی مجلس اعلیٰ برائے قومی مفاہمت افغانستان کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کے ساتھ تفصیلی نشست ہوئی۔ اس موقع پر دونوں برادر مسلم ممالک کے درمیان بہتر تعلقات، دونوں ممالک کے علمائے کرام کے باہمی روابط کو بہتر بنانے اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے امریکہ کے ساتھ اور بین الافغان مذاکرات پر بھی اراکین اسلامی نظریاتی کونسل کو تفصیل سے بریفنگ دی۔

کونسل کے اراکین کی طرف سے قبلہ آیاز نے افغانستان کے عوام کے لئے خیرسگالی کا پیغام دیتے ہوئے وہاں قیام امن کے لئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے اسلامی نظریاتی کونسل جیسے ادارے کی خدمات کو سراہا اور اراکین کونسل کو افغانستان کے دورے کی رسمی طور پر دعوت دی، تاکہ دونوں ممالک کے دینی سکالرز آپس میں رابطے میں رہیں اور خطے کے حوالے سے باہمی بہتر تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 890144
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش