0
Sunday 4 Oct 2020 23:55

عراق، حشد الشعبی کے فوجی مراکز کے قریب امریکی طیاروں کی بمباری و مشکوک پروازیں

عراق، حشد الشعبی کے فوجی مراکز کے قریب امریکی طیاروں کی بمباری و مشکوک پروازیں
اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا کے مطابق عراق میں موجود قابض امریکی فوج کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ الانبار میں واقع حشد الشعبی کے فوجی مراکز کے قریب ایک مقام پر بمباری کی ہے۔ عراقی نیوز چینل صابرین نیوز کے مطابق امریکہ کے F-16 لڑاکا طیاروں نے الانبار میں واقع حشد الشعبی کے بریگیڈ-19 کے علاقے کے اندر بمباری کی ہے تاہم اس امریکی بمباری میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ رپورٹ کے مطابق علاقے پر امریکی حملے کے بعد جائے وقوعہ کے اوپر کے-سی-135 امریکی طیارے بھی مشکوک انداز میں پرواز کرتے دیکھے گئے ہیں جبکہ امریکی یا عراقی حکومت کی جانب سے اس حوالے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔



خبر کا کوڈ : 890150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش