0
Tuesday 6 Oct 2020 22:04

بھارت میں کورونا وائرس سے شفایاب حاصل ہونے والوں کی تعداد 56 لاکھ سے متجاوز

بھارت میں کورونا وائرس سے شفایاب حاصل ہونے والوں کی تعداد 56 لاکھ سے متجاوز
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ تین دن سے بھارت میں جان لیوا کورونا وائرس سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، جبکہ وائرس کے نئے کیسز میں لگاتار کمی آ رہی ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے منگل کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں 75787 متاثرین کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں، جس سے جان لیوا وباء سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5662490 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ میں 61267 افراد کورونا کی زد میں آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 6685082 تک پہنچ گئی۔

اس سے قبل اتوار کے روز کورونا وائرس کے 82259 مریض صحتیاب ہوئے تھے جبکہ 75829 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ اسی طرح پیر کو شفایابی اور نئے کیسز کی تعداد بالترتیب 76737 اور 74442 رہی تھی۔ گذشہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 884 مریضوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 103569 ہوگئی۔ کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 15404 سے گھٹ کر 919023 رہ گئی۔ اس وقت ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 13.75 فیصد شفایابی کی شرح 84.70 فیصد اور اموات کی شرح 1.55 فیصد ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 890537
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش