0
Wednesday 7 Oct 2020 23:46

وقت آگیا عوام سلیکٹڈ سرکار کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں، بلاول بھٹو

وقت آگیا عوام سلیکٹڈ سرکار کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وقت آچکا ہے کہ عوام سلیکٹڈ سرکار کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی، جس میں اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کی حکومت مخالف تحریک پر بتادلہ خیال کیا گیا، ملک بھر میں پی ڈی ایم کے تحت جلسوں اور ریلیوں کے معاملات پر بھی مشاورت کی گئی اور چیئرمین پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کی حکومت مخالف مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی اے پی سی کے نتیجے میں پی ڈی ایم کی تشکیل اہم پیش رفت ہے، اپوزیشن کا اتحاد کٹھ پتلی سرکار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، کیونکہ اب وقت آچکا ہے کہ سلیکٹڈ سرکار کے خلاف عوام اُٹھ کھڑے ہوں۔
خبر کا کوڈ : 890785
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش