0
Saturday 10 Oct 2020 23:36

اورکزئی دھرنے کے شرکاء کچہ پکہ کوہاٹ منتقل، احتجاج جاری

اورکزئی دھرنے کے شرکاء کچہ پکہ کوہاٹ منتقل، احتجاج جاری
اسلام ٹائمز۔ اورکزئی میں روحانی پیشوا میر انور شاہ بادشاہ بزرگوار کے مزار کو کھولنے کیلئے جاری دھرنے کے شرکاء ستر سام سے کچہ پکہ پہنچ گئے، بادشاہ انور غگ کمیٹی کے رہنماء ماہر حسین نے بتایا کہ معروف روحانی پیشوا سید میر انور بادشاہ کے مزار کی بندش کے خلاف ستر سام اورکزئی میں احتجاجی دھرنا گذشتہ کئی دنوں سے جاری ہے اور حکومت سے بادشاہ انور کا مزار زائرین کیلئے کھولنے اور تزئین و آرائش کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ دھرنے میں بادشاہ انور کے ہزاروں معتقدین ملک کے مختلف حصوں سے شرکت کر رہے ہیں، آج دھرنے کے شرکاء ستر سام سے پیدل مارچ کرکے کچہ پکہ پہنچ گئے جہاں پر احتجاجی دھرنا دیں گے۔ انہوں کہا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 891348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش