0
Sunday 11 Oct 2020 16:19

مولانا عادل کا قتل ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

مولانا عادل کا قتل ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش ہے، علامہ شہنشاہ نقوی
اسلام ٹائمز۔ ممتاز عالم دین علامہ سید شہنشاہ نقوی نے کراچی میں مولانا عادل خان کے قتل کی پرزور انداز میں مذمت کی ہے۔ لاہور سے جاری اپنے خصوصی پیغام میں علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ مولانا عادل خان کا قتل پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوششوں کی کڑی ہے، یہ دہشتگرد شیعہ ہیں نہ سنی، بلکہ یہ تیسری طاقت ہیں، جو شیعہ کو سنی سے، دیوبندی  کو بریلوی سے، مسلمانوں کو آپس میں لڑانا چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان دہشتگردوں کے عالمی سطح کے معاملات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سنی سمجھدار ہے، شیعہ ہوشیار ہے، اہلسنت معاملہ فہم ہے، علماء بھی اس سازش کا ادراک رکھتے ہیں۔

علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ ماضی میں بھی ہم نے سینکڑوں جنازے اٹھائے، تمام مکاتب فکر نے جنازے اٹھائے، پاکستان ایک آزاد اسلامی ریاست ہے، یہ نظریہ اسلام پر قائم ہونیوالی ریاست ہے، اس میں فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں۔ علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ ہم سب ایک ساتھ ہیں، میں دل کی گہرائیوں سے مولانا عادل خان کے لواحقین اور شاگردوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں، وہ سرکاری میٹنگز میں ہمیں ملتے تھے، ہم نے رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا تھا، جب امن عامہ کے حوالے سے میٹنگز ہوتی تھیں، ہم ملتے تھے، وہ ایک اچھے انسان تھے۔
خبر کا کوڈ : 891462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش