0
Sunday 11 Oct 2020 19:10

اہلبیت علیہم السلام کے بعد امہات المومنینؓ کا درجہ ہے، علامہ ریاض نجفی

اہلبیت علیہم السلام کے بعد امہات المومنینؓ کا درجہ ہے، علامہ ریاض نجفی
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے واضح کیا ہے کہ مکتب اہلبیت میں عام آدمی کی توہین بھی جائز نہیں، چہ جائیکہ کسی مسلک کے اکابرین کی، اسلام میں صحابہ کی توہین کے بارے میں کوئی واضح سزا نہیں، فقط حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ نے ایک صحابی کی توہین پر آہستہ سے دو کوڑے مارنے کا حکم دیا تھا، صحابہ کرام کو جب اہلسنت بھی معصوم نہیں مانتے تو ان سے غلطی کا امکان بھی ہے، اس ضمن میں کسی نئی قانون سازی کی قطعی ضرورت نہیں، سرور کائنات ختم المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد اُن کے اہلبیت کی عظمت و فضیلت پر شیعہ کے علاوہ اہلسنت کے تمام ذمہ دار علماء متفق ہیں کیونکہ حضور نے اپنی بیٹی فاطمہؑ کو اپنے جگر کا ٹکڑا، امیرالمومنین حضرت علی ؑ کو اپنا نفس، حضرت امام حسینؑ کو اپنے سے قرار دیا ہے تو اِن ہستیوں پر اور کون سبقت لے سکتا ہے؟ قرآن میں فقط اِن ہستیوں کی شان میں آیتِ تطہیر نازل ہوئی کہ اللہ کا ارادہ ہے کہ ان سے ہر قسم کی ناپسندیدہ صفات دور ہوں، یہ معصوم ہستیاں ہیں، اِن میں تو امہات المومنین رضی اللہ عنہم بھی شامل نہیں ہوسکتیں، اگرچہ اُن کا مرتبہ بہت بلند ہے جیسا کہ جناب اُم سلمیٰ کو خود حضور نے فرمایا تھا۔

علی مسجد جامعۃ المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ اہلبیت علیہم السلام کے بعد امہات المومنینؓ کا درجہ ہے، ان کے بعد صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ہیں، حکمرانوں کو سوچنا چاہیئے کہ اہلسنت کے عقیدہ کے مطابق بھی صحابہ معصوم نہیں جبکہ اہلبیت کی عصمت کے بارے تمام شیعہ اور کچھ اہلسنت بھی متفق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کی فضیلت میں درجے ہیں، بہت سے صحابہ نہایت عظمت کے مالک ہیں لیکن سب ایسے نہیں، قرآن مجید میں ان میں سے بعض کے بارے کہا گیا کہ ایمان لانے کے بعد کافر ہوگئے، جبکہ بعض کو منافق کہا گیا، وہ دو صحابی بھی برابر نہیں ہوسکتے، جن کے مابین جنگوں میں ایک لاکھ سے زائد افراد مارے گئے، لیکن کوشش کی جا رہی ہے کہ پیغمبر کے بعد ان کے اہلبیت اطہار کی بجائے صحابہ کرام کو درجہ دیا جائے، جو کہ خود اہلسنت کے صدیوں پر محیط عقیدہ کے بھی خلاف ہے۔
خبر کا کوڈ : 891476
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش