0
Tuesday 13 Oct 2020 22:47

اربعین واک، لاہور میں عزاداروں کیخلاف مزید تھانوں میں بھی مقدمات درج

اربعین واک، لاہور میں عزاداروں کیخلاف مزید تھانوں میں بھی مقدمات درج
اسلام ٹائمز۔ اربعین کے موقع پر پیدل چل کر جلوس میں شریک ہونیوالوں کا جلوس میں شرکت کرنا جرم بن گیا۔ لاہور پولیس نے عزاداروں کیخلاف مزید مقدمات درج کر لئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے سپیشل برانچ اور دیگر خفیہ اداروں کی رپورٹس پر مقدمات کے اندراج کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اربعن واک کا اہتمام کرنیوالوں کیخلاف اب تھانہ شادمان، تھانہ غازی آباد، سبزہ زار، مناواں، باٹا پور، اسلام پورہ، وحدت کالونی، ہنجر وال سمیت دیگر تھانوں میں نئے مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

مقدمات میں درجنوں افراد نامزد جبکہ ہزاروں نامعلوم ہیں۔ یاد رہے کہ 20 صفر المظفر کو چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر لاہور سمیت ملک بھر سے عزاداروں نے پیدل چل کر مرکزی جلوسوں میں شرکت کی تھی۔ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے فیصلے کے بعد محکمہ داخلہ کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے مقدمات کے اندراج کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ گذشتہ روز بھی لاہور میں 8 تھانوں میں مقدمات درج ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 891749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش