0
Wednesday 3 Aug 2011 16:45

کراچی میں آپریشن نہیں ٹارگٹ ایکشن ہو رہا ہے، ہر صورت امن کو واپس لائیں گے، رحمن ملک

کراچی میں آپریشن نہیں ٹارگٹ ایکشن ہو رہا ہے، ہر صورت امن کو واپس لائیں گے، رحمن ملک
کراچی:اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے خدشات درست ہیں لیکن ان کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا، ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کسی بھی حد تک جائیں گے۔ کراچی کی صورتحال پر رحمان ملک کی زیر صدارت اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ کل صبح سات بجے سے کوئی نشانہ وار قتل کی واردات نہیں ہوئی۔ کراچی میں کوئی آپریشن نہیں بلکہ ٹارگٹ ایکشن ہو رہا ہے۔ میڈیا سمیت تمام جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے، کراچی میں امن کو ہر صورت واپس لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو کراچی کا ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، اجلاس میں پی ٹی اے کو موبائل اور ٹیلیفون ریکارڈ پولیس کو فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
دیگر ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے کراچی آنے کے بعد کوئی ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوئی۔ شہر میں کہیں آپریشن نہیں ہو رہا۔ نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل میں کراچی کی صورت حال پر اعلٰی سطح کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں رحمان ملک نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے، کسی کو شہر کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ میڈیا کے مطابق رحمان ملک بھی ٹارگٹ کلنگ کنٹرول نہ کر سکے، یہ باتیں غلط ہیں کیونکہ ان کے آنے کے بعد کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ ایک سوال پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کراچی کی صورتحال پر الطاف حسین کے تحفظات سے وہ متفق ہیں۔ اس موقع پر آئی جی سندھ واجد درانی کا کہنا تھا کہ شرپسندوں کی نشاندہی ہو چکی ہے۔ رات کو شہر کے مختلف علاقوں سے کئی افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ اس سے پہلے وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر اعلٰی حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی میں جاری بدامنی کی لہر اور دہشتگردی کے واقعات پر غور کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 89181
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش