1
Tuesday 13 Oct 2020 23:59

شامی تیل، امریکہ دیرالزور میں ایک نیا فوجی اڈہ بنانے میں مصروف

شامی تیل، امریکہ دیرالزور میں ایک نیا فوجی اڈہ بنانے میں مصروف
اسلام ٹائمز۔ روسی خبر رساں ایجنسی اسپتنک کے مطابق مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ کی قابض فوج، شہر دیرالزور کے نواح و عراق-شام سرحد کے انتہائی قریب واقع تیل سے مالا مال شام کے صحرائی علاقے الباغوز میں دریائے فرات کے کنارے ایک نیا فوجی اڈہ بنانے میں مصروف ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی فوج کی جانب سے اس اڈے کی تعمیر کا کام گذشتہ ہفتے سے شروع ہے جبکہ اتوار کے روز سے امریکی حلیف شامی کرد فورسز بھی علاقے میں تعینات کر دی گئی ہیں۔

روسی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکہ دیرالزور کے اندر واقع شامی تیل کی تنصیبات کے اردگرد تاحال 3 نئے غیر قانونی فوجی اڈے قائم کرچکا ہے۔ واضح رہے کہ شام کے اندر وسیع امریکی نقل و حرکت کے تناظر میں 20 ستمبر 2020ء کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک تقریر میں واضح طور پر یہ اعتراف کر لیا تھا کہ شام میں امریکی افواج کی (غیر قانونی) موجودگی، شامی تیل کی خاطر ہے۔
خبر کا کوڈ : 891919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش