0
Thursday 15 Oct 2020 23:03

پشاور، آئی ایس او کے زیراہتمام یوم حسینؑ کی پروقار تقریب کا انعقاد

پشاور، آئی ایس او کے زیراہتمام یوم حسینؑ کی پروقار تقریب کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے زیراہتمام یونیورسٹی آف پشاور میں سالانہ ’’یوم حسین علیہ السلام‘‘ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، آئی ایس او کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی، یونیورسٹی آف پشاور کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحٰمن، میر اعظم خان اور جامعہ شہید عارف الحسینی کے علامہ عابد شاکری نے خطاب کیا۔ مقررین نے سیرت امام حسینؑ پر روشنی ڈالتے ہوئے واقعہ کربلا کو حق و باطل کا پیمانہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں دشمن کی کوشش ہے کہ وہ کسی نہ کسی طرح مسلمانوں کے مابین اختلافات ایجاد کرے، پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ہم باہمی اتحاد و اخوت کو فروغ دیں اور دشمن کی کسی بھی سازش کا کسی صورت میں حصہ نہ بنیں۔
خبر کا کوڈ : 892277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش