0
Saturday 17 Oct 2020 01:55

عوام کو سلیکٹڈ حکومت کیخلاف باہر نکلنا چاہیئے، مولانا عبدالغفور حیدری

عوام کو سلیکٹڈ حکومت کیخلاف باہر نکلنا چاہیئے، مولانا عبدالغفور حیدری
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کے بغیر آنے والی سلیکٹڈ حکومت کے خلاف عوام کو باہر نکلنا چاہیئے، جے یو آئی پی ڈی ایم تحریک میں فیصلہ کن کردار ادا کرے گی، ہمارے کارکن ہر طرح کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے بیدار اور تیار ہیں، پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے کراچی جلسے کر ہر صورت میں کامیاب کرائیں گے، حکومت اپوزیشن کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام ضلع جنوبی کے تحت جامعہ محمودیہ میراں ناکہ لیاری میں سوشل میڈیا کنونشن اور جامع مسجد محمدی لیاری میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ چوری شدہ الیکشن کے جعلی مینڈیٹ سے بننے والی حکومت عوامی سیلاب کے سامنے نہیں رک سکے گی، کٹھ پتلی حکومت نے سینیٹ میں عائلی قوانین پر اسلامی تعلیمات کے خلاف ترمیم پیش کی جسے جے یو آئی نے ناکام بنا دیا، جب تک جمعیت کے اراکین پارلیمنٹ میں موجود ہیں ہم کسی غیر اسلامی اور غیر اخلاقی ترمیم کو آئین کا حصہ نہیں بننے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 892470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش