0
Sunday 18 Oct 2020 07:40

پی ڈی ایم کا دوسرا پاور شو آج کراچی میں ہوگا

پی ڈی ایم کا دوسرا پاور شو آج کراچی میں ہوگا
اسلام ٹائمز۔ حکومت کے خلاف اپوزیشن اتحاد کا دوسرا پاور شو آج پیپلز پارٹی کی میزبانی میں ہوگا، کراچی کے باغ جناح میں کرسیاں لگ گئیں، اسٹیج سج گیا، شرکاء کے لیے ماسک جمع کر لیے گئے۔ مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچ گئے، مریم نواز آج دوپہر کراچی پہنچیں گی، مزار قائد پر حاضری کے بعد جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچیں گی۔ کراچی میں جلسہ گاہ آمد کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرح اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی کٹھ پتلی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام عدلیہ کو انصاف کی امید کے ساتھ دیکھتے ہیں، عدالت بی آر ٹی اور علیمہ باجی کیس کا فیصلہ دے۔

بلاول بھٹو زرداری نے باغ جناح جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہیں صوبائی وزیر سعید غنی نے بریفنگ بھی دی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ ایک جلسے سے حکومت بوکھلا گئی ہے، سمجھ نہیں آ رہا کل کے بعد ان کا کیا حال ہوگا۔ ادھر صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ کی طرح کراچی کا جلسہ بھی تاریخی ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 892671
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش