0
Monday 19 Oct 2020 22:02

حضور اکرم (ص) کی آمد سے دنیا کائنات میں جان آ گئی اور ظلم کے اندھیرے اجالوں میں بدل گئے، زاہد بلال قریشی

حضور اکرم (ص) کی آمد سے دنیا کائنات میں جان آ گئی اور ظلم کے اندھیرے اجالوں میں بدل گئے، زاہد بلال قریشی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ میلاد کونسل کے پلیٹ فارم سے بزم عاشقان رسول پیر پراٹھی شاہ کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول میلاد ریلی سٹی مال اسٹیشن سے نکالی گئی، جس کی صدارت متحدہ میلاد کونسل کے صدر زاہد بلال قریشی نے کی۔ پیر قاری عزیز الرحمن قادری، خواجہ ندیم مدنی صدیقی، پیر ڈاکٹر مدنی رضوی، حاجی اقبال عادل، ملک عامر علی وینس، پیر عبدالقیوم قریشی، قاری اعجاز عطاری، تسلیم عطاری، ملک زاہد حسین، عمران سلطان، محمد نوید جراح، حافظ معین خالد، مرزا شرافت، عامر اقبال، قاری محمد امین قادری ودیگر شریک ہیں، متحدہ میلاد کونسل کے صدر زاہد بلال قریشی نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم(ص) کی آمد سے دنیا کائنات میں جان آگئی اور ظلم کے اندھیرے اجالوں میں بدل گئے، ہر سال یکم ربیع النور شریف کا چاند نظر آتے ہی عاشقان رسول (ص) اپنے آقا و مولا کی آمد کی خوشیاں منانے لگ جاتے ہیں اور اس سال بھی خوشیاں منانے کیلئے رات بھر سے عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد مرحبا کی صدائے لگائی جارہی ہیں، پورے جوش وخروش سے ریلیوں کا انعقاد کریں گے، ریلی سٹی اسٹیشن سے حرم گیٹ، بوہڑ گیٹ سے ہوتی ہوئی نواں شہر چوک پر اختتام پذیر ہوئی اور آخر میں ملک و قوم کیلئے دعائیں کی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 892961
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش