0
Wednesday 21 Oct 2020 20:57

اخبارات پر پابندی آزادیٔ صحافت پر حملہ ہے، یوسف تاریگامی

اخبارات پر پابندی آزادیٔ صحافت پر حملہ ہے، یوسف تاریگامی
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے معروف انگریزی روزنامہ ’کشمیر ٹائمز‘ کے سرینگر دفتر کو سربمہر کرنے کی انتظامیہ کی کارروائی کو آزادی صحافت کو دبانے کی کوشش سے تعبیر کرتے ہوئے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے لیڈر یوسف تاریگامی نے کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیر ٹائمز کے دفتر کو سربمہر کرنا انتقامی سیاست اور خطے میں اختلاف رائے کو ختم کرنے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ انتظامیہ گزشتہ برس سے ہی کشمیر ٹائمز کو حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کے لئے نشانہ بنارہی ہے۔

محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ ذرائع ابلاغ جمہوریت کا چھوتھا ستون ہے اور کشمیر میں میڈیا پر طویل عرصے سے دباؤ ڈالا جارہا ہے لیکن گزشتہ سال اگست سے حکام نے آزادی صحافت کو دبانے کی کوششوں میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو جائز پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی سے روکنے کے لئے ہراساں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی میڈیا کو حکومتی گیزٹ بننے کے لئے مجبور کیا جارہا ہے۔ انہوں نے صحافتی برادری کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس اگست سے میڈیا کی مشکلات کئی گنا بڑھ گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 893305
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش