0
Friday 23 Oct 2020 20:18

پاکستان عوامی تحریک نے 13 نکاتی منشور جاری کر دیا

موجودہ نظام کی وجہ سے ملکی سلامتی داو پر لگ چکی ہے، خرم نواز گنڈاپور
پاکستان عوامی تحریک نے 13 نکاتی منشور جاری کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس نے عوامی تحریک کے 13 نکاتی منشور اور 3 ماہ میں 10 لاکھ نئے ممبرز بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اجلاس کے اختتام پر سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوٹ کھسوٹ کے اس نظام کی وجہ سے آج ملکی سلامتی داو پر لگی ہوئی ہے، اس نظام کیخلاف فیصلہ کن تبدیلی کیلئے عوامی تحریک کے کارکن تیار ہیں، جتنی جلد ممکن ہو اس نظام سے جان چھڑا لی جائے، عوامی تحریک کے کارکنوں پر نواز شریف اور شہباز شریف کے حکم پر درج ہونیوالی جھوٹی ایف آئی آرز بدستور موجود ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے 6 سال قبل کہا تھا کہ نواز شریف کے اندر ایک خطرناک الطاف حسین چھپا ہوا ہے اور نواز شریف ریاست پاکستان کیخلاف لابنگ کرتا پھر رہا ہے، آج ان تمام حقاق پر تصدیق کی مہر لگ گئی۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری میں اضافہ اور دن بدن لاء اینڈ آرڈر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر سخت تشویش ہے، حکومت نے ہائیر ایجوکیشن کے بجٹ میں 65 فیصد کمی کر دی تعلیمی وظائف ختم کر دیئے، یکساں نصاب اور نظام تعلیم کا وعدہ بھی پورا نہیں ہوا یہ افسوسناک ہے، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزار قائد کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جنہوں نے مزار قائد کا تقدس پامال کیا ان کیخلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے اس ضمن میں کسی ادارے اور کسی حکومت کو معذرت خواہانہ رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاون کو ظلم قرار دے رہی ہے اگر حکومت سمجھتی ہے کہ یہ ظلم ہے تو پھر ظلم کرنیوالوں کیخلاف آج تک کارروائی کیوں نہیں ہوئی، حکومت عدالتی کارروائی میں مداخلت نہیں کر سکتی لیکن سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث وہ پولیس افسر جنہیں بطور ملزم انسداد دہشتگردی عدالت نے طلب کر رکھا ہے وہ اپنے عہدوں پر ابھی تک براجمان کیوں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیس کے حتمی فیصلے تک انہیں ان کے عہدوں سے الگ کیوں نہیں کیا جا رہا، حکومت اگر مظلوموں کو انصاف نہیں دلوا سکتی تو سانحہ ماڈل ٹاون کو سیاست چمکانے کیلئے بھی استعمال نہ کیا جائے۔ پریس کانفرنس میں مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمود، صوبائی صدور میاں نور محمد سہو، قاضی شفیق، میاں ریحان مقبول، عارف چودھری، مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹرز راو محمد عارف رضوی، غلام علی خان، چودھری افضل گجر، ضلعی صدور موجود تھے۔ اجلاس میں عوامی تحریک کے 13 نکاتی منشور کا اعلان اور بلاتاخیر بلدیاتی الیکشن کروانے کا مطالبہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 893652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش