0
Saturday 24 Oct 2020 11:50

پاکستان میں ساڑھے 5 سال میں 3990 دہشت گردی کے واقعات ہوئے

پاکستان میں ساڑھے 5 سال میں 3990 دہشت گردی کے واقعات ہوئے
اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ نے 2015ء سے اب تک ملک بھر میں دہشت گرد کاروائیوں اور اس میں شہید ہونے والے کی تفصیلات جاری کر دیں۔ نیکٹا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ساڑھے 5 سالوں میں دہشت گردی کے 3 ہزار 990  واقعات میں 3 ہزار 384  پاکستانی شہید ہوئے جن میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے 1457 اہلکار جبکہ 1927 عام شہری شامل ہیں۔ ایوان میں پیش کی گئی دستاویز میں بتایا گیا کہ اس عرصہ میں پنجاب میں 180دہشت گرد کاروائیوں میں 263 افراد شہید اور 1017 زخمی ہوئے، سندھ میں 371 دہشت گردی کے واقعات میں 402 شہری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شہید، 977 زخمی ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 893733
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش