0
Saturday 24 Oct 2020 20:32

پنڈدادنخان، ڈمپر مسافر وین سے ٹکرا گیا، خواتین اور بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق

پنڈدادنخان، ڈمپر مسافر وین سے ٹکرا گیا، خواتین اور بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں تیز رفتار ڈمپر مسافر وین سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوئے۔ پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں چھ خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ حکام کے مطابق حادثہ کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا اور زخمی ہونے والے چھ افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار نے جہلم کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا بھی اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب  نے مقامی انتظامیہ سے حادثے سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جہلم حادثے میں جاں بحق والے مرد و خواتین مزدور تھے، میں فیکٹری مالکان اور پنجاب حکومت دونوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ان خاندانوں کی مالی مدد کریں۔
خبر کا کوڈ : 893843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش