0
Sunday 25 Oct 2020 23:14

مولانا، دنیا کو کیوں نہیں بتا رہے ہیں کہ انسانیت کو عزت دو؟ شہر یار آفریدی

مولانا، دنیا کو کیوں نہیں بتا رہے ہیں کہ انسانیت کو عزت دو؟ شہر یار آفریدی
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے استفسار کیا ہے کہ مولانا صاحب! بتائیں کیا کسی عالمی فورم پر آپ نے مسئلہ کشمیر پر بات کی ہے۔؟ انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ پاکستان میں بیٹھ کر دنیا کو کیا پیغام دے رہے ہیں۔؟ انہوں ںے سابق چیئرمین کشمیر کمیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب! آپ دنیا کو کیوں نہیں بتا رہے ہیں کہ انسانیت کو عزت دو؟ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے  کہا کہ آج ٹیکنالوجی ہمارے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ بھارت نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق غلط خبریں پھیلائیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مودی فاشسٹ کے طور پر سامنے آچکا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ بھارت کو بڑی جمہوریت اور بڑی منڈی سمجھنے والے آنکھیں کھولیں۔ شہر یار آفریدی نے کہا کہ ہمیں اپنی عزت کے لئے خود اٹھنا ہوگا۔ انہوں ںے کہا کہ ہمیں ہائبرڈ وار کے ذریعے کنفیوژ کیا جا رہا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا کہ دنیا کا امن اب سوالیہ نشان بن چکا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دنیا کی بڑی طاقت بنے گا۔
خبر کا کوڈ : 893999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش