0
Friday 5 Aug 2011 10:24

ایم این سی ایچ پروگرام فاٹا کے زیر اہتمام بریسٹ فیڈنگ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

ایم  این سی ایچ پروگرام فاٹا کے زیر اہتمام بریسٹ فیڈنگ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد
پشاور:اسلام ٹائمز۔ ایم این سی ایچ پروگرام فاٹا کے زیر اہتمام بریسٹ فیڈنگ کو فروغ دینے کیلئے پبلک ہیلتھ سکول حیات آباد میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمنار کو یونیسف فاٹا کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔ سیمینار کے شرکاء نے بریسٹ فیڈنگ کی افادیت پر روشنی ڈالی۔ سکول کے طلباء کیلئے موضوع پر تقریروں کے مقابلے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ڈاکٹر محمد رفیق پروگرام سپیشلسٹ فاٹا نے بریسٹ فیڈنگ کی اہمیت اور افادیت پرروشنی ڈالی۔ ڈاکٹر رفیق نے ایم این سی ایچ فاٹا کے ڈیلومینٹ گورنر کے حصول کیلئے کوششوں کو بھی سراہا۔ سیمنار میں ایل ایچ ڈبلیو پروگرام فاٹا اور نیو ٹریشن پروگرام فاٹا نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کوآرڈینیٹر ایم این سی ایچ فاٹا پرویز کمال خان نے پروگرام میں موجود ایل ایچ ڈبلیوز اور ایل ایچ ویز کو ہدایت کی کہ وہ حاملہ خواتین کے معائنے کہ دوران خواتین کے ساتھ بریسٹ فیڈنگ کی اہمیت کے حوالے سے بات کریں۔
خبر کا کوڈ : 89425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش