0
Thursday 30 Jul 2009 14:29

مذاکرات آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے،گیلانی

شرم الشیخ اعلامیہ باہمی مشاورت سے تشکیل دیا،پاکستان
مذاکرات آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے،گیلانی
اسلام آباد: وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ شرم الشیخ میں بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کے ساتھ مفید گفتگو ہوئی۔ایوان وزیر اعظم سے جاری بیان میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے لوک سبھا میں بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شرم الشیخ میں بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا تھا کہ دہشتگردی دونوں ممالک کے لئے مشترکہ خطرہ ہے اور مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔ وزیر اعظم گیلانی نے کہا کہ من موہن سنگھ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ من موہن سنگھ جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لئے دلیرانہ موقف رکھتے ہیں۔ 
شرم الشیخ اعلامیہ
باہمی مشاورت سے تشکیل دیا،پاکستان

اسلام آباد:پاکستان نے کہا ہے کہ شرم الشیخ مذاکرات سے جنوبی ایشیا میں دیرپا قیام امن کیلئے نادر موقع میسر آیا ہے جس پر عملدرآمد نہ ہونا خطے کے عوام کو امن و خوشحالی کیجانب سفر سے روکنے کے مترادف ہوگا،بھارتی وزیر اعظم کا بیان حیران کن ہے،شرم الشیخ اعلامیہ کو دونوں ممالک کے مابین مشاورت کے بعد حتمی شکل دی گئی جبکہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے بارے میں ثبوت فراہم کیے گئے، جنہیں عوامی سطح پر نہیں لایا جا سکتا۔ بدھ کے روز دفتر خارجہ سے انتہائی باوثوق ذرائع نے بتایا کہ پاک بھارت وزرائے اعظم نے اتفاق اور باہمی مذاکرات کے آغاز کیلئے خارجہ سیکریٹریوں کی سطح پر نیویارک میں ملاقات پر رضا مندی کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ : 8943
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش