0
Wednesday 28 Oct 2020 21:21

پشاور کا جلسہ حکومت کو بتا دے گا کہ قوم کس کے ساتھ ہے، سینیٹر عبدالغفور حیدری

پشاور کا جلسہ حکومت کو بتا دے گا کہ قوم کس کے ساتھ ہے، سینیٹر عبدالغفور حیدری
اسلام ٹائمز۔ سینیٹر عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حکمران کہہ رہے تھے کہ کوئٹہ میں جلسہ نہیں ہونا چاہیئے، اب پشاور کا جلسہ حکومت کو بتا دے گا کہ قوم کس کے ساتھ ہے۔ ایک بیان میں سینیٹر عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے ڈھائی سالوں میں کوئی میگا پراجیکٹ نہیں آیا البتہ مسائل میں اضافہ ہوا، کابینہ میں آدھے سے زیادہ افراد کرپٹ اور نااہل ہیں۔ جے یو آئی (ف) کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ فرانسیسی صدر کے عمل سے مسلمانوں کا دل دکھایا گیا، چند مسلم ممالک کے سوا کسی ملک نے آواز نہیں اٹھائی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں فرانس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے اور تمام تعلقات منقطع کیے جائیں، مسلم ممالک کو متحد ہوکر اپنا ردعمل دینا چاہیئے۔ عبدالغفور حیدری نے یہ بھی کہا کہ فرانس سے تعلقات اس وقت تک کے لیے ختم ہونے چاہئیں جب تک اس کا صدر معافی نہیں مانگ لیتا۔ اپوزیشن جماعت کے سینئر رہنما نے بھارت امریکا ایگریمنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور امریکا کے درمیان چین کے خلاف معاہدہ اہم معاملہ ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 894611
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش