0
Friday 30 Oct 2020 21:36

ترکی زلزلے میں 20 عمارتیں زمین بوس، 4 افراد جاں بحق اور 120 زخمی

ترکی زلزلے میں 20 عمارتیں زمین بوس، 4 افراد جاں بحق اور 120 زخمی
اسلام ٹائمز۔ ترکی کے ایجیئن ساحل اور یونان کے جزیرے سموس میں زلزلے کے زوردار جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، ازمیر میں 20 عمارتیں زمین بوس ہونے سے 4 افراد جاں بحق اور 120 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی اور یونان میں محسوس کئے گئے زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 7.0 تھی، جو ترکی کے مغربی صوبہ ازمیر کے ساحل سے تقریبا 17 کلومیٹر (11 میل) دور محسوس ہوا۔ زلزلے سے ترکی کے ساحلی شہر ازمیر کے چار مقامات پر 20 عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس کے بعد 38 ایمبولینسوں، 2 ہیلی کاپٹرز، 35 طبی عملے اور سینکڑوں امدادی کارکنان نے ملبے سے شہریوں کو نکالنا شروع کردیا۔

اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ شہریوں کو متاثرہ علاقے میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جب کہ شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے استنبول کے بڑے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ قبل ازیں ترکی کی محکمہ ڈیزازٹر منیجمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ زلزلے کی شدت 6.6 تھی جس کے باعث 20 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور 5 افراد کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے امدادی کام جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 894979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش