0
Sunday 1 Nov 2020 14:21

کراچی، مفتی عبداللہ فائرنگ کیس میں زیر حراست ملزم کو سی ٹی ڈی نے تحویل میں لے لیا

کراچی، مفتی عبداللہ فائرنگ کیس میں زیر حراست ملزم کو سی ٹی ڈی نے تحویل میں لے لیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے جمشید روڈ پر مفتی عبداللہ پر فائرنگ کیس میں زیر حراست ملزم کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے اپنی تحویل میں لے لیا، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کال ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں جمشید روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں امام مسجد مفتی عبداللہ شدید زخمی ہوگئے تھے، علاقہ مکینوں نے ایک ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا تھا، جسے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے اپنی تحویل میں لے لیا، سی ٹی ڈی نے ملزم کا اسلحہ اور موبائل بھی قبضے میں لے لیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم کے موبائل فون کا ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے، مبینہ طور پر موبائل کی ڈائل لسٹ میں ایک پولیس افسر کا نام اور نمبر آیا ہے، جس کی چھان بین کی جا رہی ہے، کوئی پولیس افسر ملوث ہوا تو اسے بھی تحویل میں لیکر پوچھ گچھ کی جائے گی۔

ملزم سے فرار ساتھی سے متعلق بھی تفتیش کی جا رہی ہے، واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کیلئے اہل خانہ سے رابطہ کیا گیا یے، پولیس کے مطابق اگر اہل خانہ مقدمہ درج نہیں کراتے، تو واقعے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق زیر حراست ملزم سے مختلف زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج  سامنے آ چکی ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا۔
خبر کا کوڈ : 895333
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش