0
Sunday 1 Nov 2020 21:05

عمران خان گلگت بلتستان سے متعلق اعلان الیکشن کے بعد کرتے تو اچھا ہوتا، فاروق حیدر خان

عمران خان گلگت بلتستان سے متعلق اعلان الیکشن کے بعد کرتے تو اچھا ہوتا، فاروق حیدر خان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا معاملہ سیاسی نہیں بلکہ سکیورٹی کا معاملہ ہے اس لیے اگر ہم گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے اعلان کو یکسر مسترد کرتے ہیں تو ہمارے پاس انہیں دینے کیلئے متبادل آپشن بھی تو ہو۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کا جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام کل جماعتی کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو حقوق سے محروم رکھنے اور ہم سے دور رکھنے میں ہماری قیادت بھی برابر کے مجرم ہے۔ راجا فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے بے سروسامانی کی عالم میں خود ہی لڑ کر ڈوگروں سے آزادی حاصل کی، آج گلگت بلتستان کے عوام کو آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمراں خان نے آج گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا اعلان کیا ہے، اس اعلان سے صورتحال اب یکسر تبدیل ہوچکی ہے، صوبہ بننے کے بعد گلگت بلتستان والوں کے مزے ختم ہو جائیں گے، گلگت بلتستان کو گندم پر حاصل سبسڈی ختم ہوگی، اب ٹیکس دینا ہو گا۔ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ کشمیر کوئی سرحدی تنازعہ نہیں یہ حق خودارادیت کا مسئلہ ہے۔ تمام اکائیاں مل کر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق رائے شماری کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گی۔ ہم نے قربانیاں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق راے شماری کے لیے دیں ہیں۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لیے ہماری جان بھی حاضر ہے۔ ساٹھ ستر ہزار کشمیری پاکستان کی فوج میں جانیں قربان کرنے کے لیے شامل ہیں۔ پاکستان کا ہر وزیراعظم ہمارے لیے قابل احترام ہے اگر آج والا اعلان الیکشن کے بعد ہوتا تو اچھا ہوتا۔
خبر کا کوڈ : 895372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش