0
Sunday 1 Nov 2020 21:44

مدت ملازمت کی توسیع میں ان پارٹیوں نے حکومت کا ساتھ دیا آج کہتے ہیں کہ ظلم ہو رہا ہے، سراج الحق 

مدت ملازمت کی توسیع میں ان پارٹیوں نے حکومت کا ساتھ دیا آج کہتے ہیں کہ ظلم ہو رہا ہے، سراج الحق 
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کا وعدہ موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے بھی کیا مگر ان وعدوں کا کیا ہوا؟، نواز لیگ، پی پی اور پی ٹی آئی میں کوئی اختلاف نہیں ان کا جھگڑا اسٹیبلشمنٹ کے فیڈر کا ہے، جو آج عمران خان کے منہ میں ہے، 11 جماعتوں کا اتحاد اصل میں نواز لیگ اور پی پی کا گٹھ جوڑ ہے، موجودہ حکومت میں بھی وہی مسائل ہیں جو گزشتہ حکومت میں تھے۔ پی ٹی آئی حکومت کے دو سال میں قرضے میں تیزی سے اضافہ ہوا، جھگڑا صرف کرسی کا ہے۔ مدت ملازمت کی توسیع میں ان پارٹیوں نے حکومت کا ساتھ دیا آج کہتے ہیں کہ ظلم ہو رہا ہے، امریکہ کی غلامی میں یہ سب ایک ہیں، جماعت اسلامی ایسے پاکستان کی جدوجہد کررہی ہے جس کے بچوں کو عرب کے ریگستانوں میں جاکر مزدوری نہ کرنا پڑے۔ جماعت اسلامی اس وقت بیسٹ آپشن کے طور پر موجود ہے، عوام نے سب کو آزمایا اور ہر ایک سے دھوکہ کھایا، جماعت اسلامی پورے اخلاص کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کرے گی، اس وقت ملک میں ماں، بہنوں اور بیٹیوں حتی کہ معصوم بچیوں کی عزت اور جان محفوظ نہیں۔ مودی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، مودی ہماری طرف آنکھ اٹھائے گا تو آنکھ پھوڑ دیں گے اور قدم بڑھائے گا تو گلہ دبا دیں گے، مگر مسئلہ ان آستین کے سانپوں کا ہے۔ عمران خان کہتے ہیں کہ مافیاز کا راج ہے، مافیاز ہمارے ساتھ نہیں آپ کے دائیں بائیں ہیں۔ ہمارے پاس اللہ کا دیا ہوا وہ نظام ہے جس میں ہمارے تمام مسائل کا حل موجود ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفرگڑھ میں لیہ، ڈیرہ غازیخان اور مظفرگڑھ کے امرائے اضلاع کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی امیر راو محمد ظفر، چودھری منور حسین، ڈاکٹر عرفان اللہ ملک، رشید احمد اختر، پروفیسر افتخار ہاشمی، عبدالمقیت، رانا محمد افضل، مجاہدمصطفی نے بھی خطاب کیا، جبکہ رانا شمشاد علی، ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی، کنور محمد صدیق، مظہر عباس، شیخ اسرار حسین، حکیم عرفان، محمد عارف خان، حافظ مظفرسعید، حافظ احمد، عامر دلشاد، مرزاعیسی خان، جمال بلوچ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہم پاکستان کو ایک ایسی ریاست دیکھنا چاہتے ہیں جہاں مالی کرپشن نہ ہو، حکومت اور ریاست عوام کا خون نچوڑنے والی نہ ہو، غریبوں کا معاشی استحصال نہ ہو، لوگوں کو بنیادی ضروریات کیلئے وڈیروں، جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے گھروں کا طواف نہ کرنا پڑے۔ سود سے پاک معیشت ہی ملک و قوم کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ایمان کا تقاضا ہے کہ عشق مصطفی کسی ایک دن نہیں بلکہ پورا سال اور پوری زندگی رہے۔
خبر کا کوڈ : 895376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش