0
Tuesday 3 Nov 2020 00:07

ملک میں کورونا کے وار مزید تیز، 12 افراد جان کی بازی ہار گئے

ملک میں کورونا کے وار مزید تیز، 12 افراد جان کی بازی ہار گئے
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وبا کے 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ این سی اوسی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک بھر میں کورونا وبا کے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1123 نئے کیسز رپورٹ اور 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز 3 لاکھ 35 ہزار 093 اور مجموعی تعداد 6 ہزار 835 ہوگئی۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 13 ہزار 242 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 15 ہزار 16 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 27 ہزار 953 ٹیسٹ کیے گئے سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 46 ہزار 331، پنجاب میں 104554 اور خیبر پختونخوا 39 ہزار 649 تعداد، اسلام آباد میں 20 ہزار 89 اور بلوچستان میں 15ہزار 954 اور زاد کشمیر 4 ہزار 237 اور گلگت میں 4279 تعداد ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 895574
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش