0
Thursday 5 Nov 2020 18:43

پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ، لیگی رہنماوں سے چندہ لینے کا فیصلہ

پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ، لیگی رہنماوں سے چندہ لینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی میزبانی میں لاہور میں پی ڈی ایم کے ہونیوالے 13 دسمبر کو مینار پاکستان جلسہ کے حوالے سے مسلم لیگ ن متحرک ہو گئی ہے اور اس کو کامیاب بنانے کیلئے شہر سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے بھی پارٹی فنڈ وصول کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے شہر سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی اور ایم این اے کے ٹکٹ ہولڈرز سے تین تین لاکھ روپے لیے جائیں گے جبکہ ایم پی اے اور پی پی ٹکٹ ہولڈرز سے دو دو لاکھ روپے پارٹی فنڈ وصول کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنماوں سے حاصل ہونیوالی رقم جلسہ کے اخراجات پر لگائی جائے گی جبکہ سابق مئیر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید جلسہ کے اخراجات کے حوالے سے ایک لاکھ روپے پارٹی فنڈ میں جمع کروائیں۔ ذرائع کے مطابق سابق ڈپٹی مئیرز سے بھی پچاس، پچاس ہزار روپے وصول کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنما چندہ دینے سے کترا رہے ہیں جبکہ مریم نواز نے رانا ثناء اللہ، پرویز ملک اور خواجہ عمران نذیر کو اس حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 896104
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش