0
Friday 5 Aug 2011 23:40

گورنر سندھ کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات، کراچی میں امن وامان کے قیام اور ایم کیو ایم کی حکومت میں واپسی پر بھی تبادلہ خیال

گورنر سندھ کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات، کراچی میں امن وامان کے قیام اور ایم کیو ایم کی حکومت میں واپسی پر بھی تبادلہ خیال
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عشرت العباد نےصدر آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں اہم ملاقات کی اور کراچی میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں گورنر سندھ عشرت العباد اور صدر زرداری نے کراچی کی موجودہ امن وامان کی صورتحال پر غور وخوض کیا۔ اس بات پر دونوں جانب سے اتفاق کیا گیا کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم ماضی کی طرح ایک بار پھر کراچی میں قیام امن کو یقینی بنائیں گے اور ملک کی معیشت کے استحکام کیلئے دونوں جماعتیں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گی۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی حکومت میں واپسی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر زرداری نے گورنر سندھ کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔
خبر کا کوڈ : 89668
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش