0
Monday 9 Nov 2020 12:19

مریم اورنگزیب کا شہباز شریف کو فوری ڈاکٹر تک رسائی دینے کا مطالبہ

مریم اورنگزیب کا شہباز شریف کو فوری ڈاکٹر تک رسائی دینے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جیل میں شہباز شریف کو فوری ڈاکٹر تک رسائی دینے کا مطالبہ کر دیا۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہباز شریف کو جان بوجھ کر بکتربند میں لانے سے ان کی کمر میں تکلیف ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں شہباز شریف کی کمر کی تکلیف بڑھنے کے ذمہ دار عمران خان ہیں، جو شخص اپنے سیاسی مخالفین کی صحت پر سیاست کرے وہ ترس کے قابل ہے۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ شہباز شریف کو اذیت دے کر اپوزیشن کو بلیک میل نہیں کیا جا سکتا، این آر او نہیں ملے گا۔
خبر کا کوڈ : 896734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش