1
Monday 9 Nov 2020 23:29

7 لاکھ 50 ہزار سے زائد یہودی آبادکار فلسطینی اراضی پر سکونت پذیر ہو چکے ہیں، محمد اشتیہ

7 لاکھ 50 ہزار سے زائد یہودی آبادکار فلسطینی اراضی پر سکونت پذیر ہو چکے ہیں، محمد اشتیہ
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے ہفتہ وار حکومتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہودی بستیوں کی تعمیر امن و امان کی دشمن ہے جبکہ غاصب صیہونی رژیم کو چاہئے کہ وہ اپنے استعماری منصوبوں، ہماری اراضی پر قبضہ اور ہزاروں صیہونی گھروں کی تعمیر کا عمل فوری طور پر روک دے۔ محمد اشتیہ نے کہا کہ قدس شریف سمیت فلسطینی اراضی پر غیر قانونی طور پر رہائش پذیر یہودی آبادکاروں کی تعداد 7 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جبکہ یہ تعداد مغربی کنارے کی کل آبادی کی ایک چوتھائی کے برابر ہے۔

محمد اشتیہ نے کہا کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم "2 حکومتوں کے قیام" یا "(دونوں ممالک کی) آبادی کو باہم ملا دینے" میں سے کسی ایک کا چناؤ کرے کیونکہ سال 1948ء کے بعد سے تاحال پہلی مرتبہ فلسطین کی تاریخی سرزمینوں پر موجود فلسطینیوں کی آبادی اسرائیلیوں کی نسبت 2 لاکھ 50 ہزار نفر بڑھ گئی ہے۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی وفا کے مطابق انہوں نے یورپی ممالک سمیت عالمی برادری سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ وہ فلسطینی حکومت کو باقاعدہ طور پر تسلیم کرنے، یہودی بستیوں کی تعمیر و فلسطینی سرزمینوں کے اسرائیل کے ساتھ الحاق سمیت فلسطینی گھروں کی مسماری اور قدس شریف کو یہودی شہر میں تبدیل کئے جانے پر مبنی صیہونی کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے کے لئے بھرپور عملی اقدام اٹھائے۔
خبر کا کوڈ : 896855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش