0
Tuesday 10 Nov 2020 18:25

جی بی الیکشن پر اثر انداز ہونے کیلئے پی پی سندھ کے وسائل استعمال کررہی ہے، خرم شیر زمان

جی بی الیکشن پر اثر انداز ہونے کیلئے پی پی سندھ کے وسائل استعمال کررہی ہے، خرم شیر زمان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن پر اثر انداز ہونے کے لئے پی پی سندھ کے وسائل استعمال کررہی ہے، سندھ حکومت کے وزراء سیر سپاٹے کے بہانے سے مہم میں مصروف ہیں، فرزند زرداری ذہن نشین کریں گلگت بلتستان تو دور اب لاڑکانہ میں بھی شکست ان کا مقدر ہے۔ میڈیا کو جاری بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت کے عوام بلاول کے سندھ جیسی ترقی کا بیان سن کر پریشان ہیں، بلاول پہلے ہمیں دکھائیں کہ سندھ میں ترقی کہاں ہوئی ہے، آج سندھ کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، تھر میں غذائی قلت بڑھ رہی ہے، سندھ میں کہیں پینے کا صاف پانی موجود نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کا معاشی حب کراچی بے تحاشہ مسائل کا شکار ہے، جنہوں نے 13 سالہ مسلسل دور حکومت میں سندھ کے عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا، وہ آج کس منہ سے گلگت میں جاکر انکے حقوق کی بات کرتے ہیں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ روٹی،کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر عوام کو بے وقوف بنایا ہے، پیپلز پارٹی نے سندھ کے عوام سے روٹی، کپڑا ور مکان چھین کر صرف محرومیاں دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے اربوں روپے کے کرپشن اسکینڈل اور منی لانڈرنگ کیسز سے گلگت بلتستان کے عوام واقف ہیں، ہم کسی صورت گلگت کو سندھ کی طرح محروم نہیں ہونے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 897007
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش