0
Friday 13 Nov 2020 11:40

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، 1 شہید

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، 1 شہید
اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائرنگ کر کے معصوم شہریوں کی زندگی لینے کا سلسلے تاحال نہیں رکا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج بھی بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 1 شہری شہید ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں 2 خواتین شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ بھارتی فوج نے رکھ چکری اور خنجار سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ بھاتی فوج نے تری بند اور سماہنی گاؤں کی آبادی کو راکٹ اور مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کر کے فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 897525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش