0
Saturday 14 Nov 2020 15:46

گذشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں قدرے کمی

گذشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں قدرے کمی
اسلام ٹائمز۔ قومی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح 0.07 فیصد کم ہوئی، اس دوران 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 11 میں کمی اور 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ شماریات نے مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.07 فیصد کم ہوئی۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح 7.68 فیصد پر آگئی ہے، ایک ہفتے میں 18 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 22 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک ہفتے میں چینی اوسطاً 57 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، چینی کی اوسط قیمت 101.49 سے 102.06 روپے فی کلو ہوگئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق برائلر مرغی ساڑھے 22 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، گزشتہ ہفتے آلو، کیلا، گائے کا گوشت، دال ماش، دہی، انڈے اور گھی بھی مہنگا ہوا۔ گزشتہ ہفتے آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 4 روپے 69 پیسے سستا ہوا، ٹماٹر 4 روپے فی کلو سستے ہوئے جبکہ دال چنا، لہسن، پیاز، دال مسور اور بکرے کا گوشت بھی سستا ہوا۔
خبر کا کوڈ : 897787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش