0
Sunday 15 Nov 2020 12:26

آئی ایس او کراچی کا 41واں سالانہ ڈویژنل کنونشن جاری، شب شہداء کا انعقاد

آئی ایس او کراچی کا 41واں سالانہ ڈویژنل کنونشن جاری، شب شہداء کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کا 41واں سالانہ کنونشن بعنوان حمایتِ مظلومینِ جہاں و آزادی القدس امام بارگاہِ شاہِ کربلا رضویہ سوسائٹی میں جاری ہے، آج بروز اتوار نئے ڈویژنل میر کارواں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس او کراچی ڈویژن کا 41واں سالانہ کنونشن بعنوان حمایتِ مظلومینِ جہاں و آزادی القدس امام بارگاہِ شاہِ کربلا رضویہ سوسائٹی میں جاری ہے، کنونشن کا آغاز ہفتے کی شب اسکاؤٹ سلامی سے ہوا،  جس میں امامیہ اسکاؤٹس کا چاق و چوبند دستے نے اسسٹنٹ چیف اسکاؤٹ کی سربراہی میں سلامی پیش کی۔ ڈویژنل کنونشن میں شہر بھر سے سینکڑوں امامیہ طلبا اور تنظیمی سینئران شریک ہیں۔ کنونشن کے پہلے روز نشست کا آغاز امام بارگاہِ شاہِ کربلا میں شبِ شہداء کا انعقاد کیا گیا، شب شہداء سے مولانا کاظم عباس نقوی اور مولانا نقی ہاشمی نے خطاب کیا۔ بعد ازاں یونٹس اور ڈویژنل سالانہ کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں، آج بروز اتوار دوپہر حمایتِ مظلومین کانفرنس ہوگی، کنونشن کے آخر میں نئے ڈویژنل صدر کیلئے ووٹنگ اور اعلان کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 897929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش