0
Sunday 15 Nov 2020 22:49

والدہ انتقال، سراج الحق 20 نومبر کو تعزیت کیلئے آنیوالوں سے پشاور میں ملاقاتیں کرینگے

والدہ انتقال، سراج الحق 20 نومبر کو تعزیت کیلئے آنیوالوں سے پشاور میں ملاقاتیں کرینگے
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل عبدالواسع نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق 20 نومبر جمعہ کے روز صبح 10 بجے المرکز الاسلامی پشاور آئیں گے۔ وہ جامعہ حدیقۃالعلوم المرکز الاسلامی پشاور میں جمعہ کا خطبہ دیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سینیٹر سراج الحق اس موقع پر اپنی والدہ کی وفات پر تعزیت کے لئے آنے والوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ تعزیت کے لئے آنے والے جمعہ کی صبح 10 بجے کے بعد المرکز الاسلامی پشاور تشریف لاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ سینیٹر سراج الحق کی والدہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال تیمر گرہ میں زیر علاج تھیں جہاں وہ 14 نومبر کو ضعف اور علالت کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔ سینیٹر سراج الحق کی والدہ کو ان کے آبائی علاقے ثمرباغ ضلع دیر پائین میں سپرد خاک کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 897998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش