0
Thursday 19 Nov 2020 15:12

حافظ سعید کو دہشتگردی کے جرم میں ساڑھے 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی

حافظ سعید کو دہشتگردی کے جرم میں ساڑھے 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ سعید کو قید کی سزا سنا دی۔ لاہور میں جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت نے سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمہ نمبر 16/19 اور 25/19 پر فیصلہ سناتے ہوئے حافظ سعید سمیت چار افراد کو 2 مقدمات میں قید کی سزائیں سنائیں۔ حافظ محمد سعید، پروفیسر ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد کو ساڑھے دس، دس سال کی سزا سنائی جبکہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

حافظ سعید جولائی 2019ء سے گرفتار ہیں اور ان کیخلاف اب تک چار مقدمات کے فیصلے سنائے جا چکے ہیں۔ جماعۃ الدعوۃ کے رہنماؤں کے خلاف سی ٹی ڈی کی طرف سے کل 41 مقدمات درج ہیں جن میں سے 24 مقدمات کے فیصلے ہو چکے ہیں جبکہ باقی اے ٹی سی عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔ حافظ سعید کو اس سے قبل رواں سال 12 فروری کو جج ارشد حسین بھٹہ نے ہی دو کیسز میں 11 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
خبر کا کوڈ : 898753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش