0
Friday 20 Nov 2020 08:20

خادم رضوی کی نماز جنازہ کل بروز ہفتہ گریٹر اقبالؒ پارک میں ادا کی جائیگی

خادم رضوی کی نماز جنازہ کل بروز ہفتہ گریٹر اقبالؒ پارک میں ادا کی جائیگی
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کل بروز ہفتہ صبح 10 بجے لاہور کے مینار پاکستان گراونڈ ’’گریٹر اقبالؒ پارک‘‘ میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم کی تدفین ان کے آبائی علاقے اٹک میں کی جائے گی۔ خادم رضوی کچھ عرصہ سے علیل تھے، تاہم گذشتہ شب ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی تو انہیں شیخ زاید ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ سوشل میڈیا پر ان کے زندہ ہونے کی خبریں بھی چلتی رہیں، تاہم تحریک لبیک کے ترجمان نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔ مختلف سیاسی و سماجی شخصیات وزیراعظم، آرمی چیف سمیت دیگر کی جانب سے خادم حسین رضوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 898866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش