0
Sunday 22 Nov 2020 18:16

وقت آنے والا حساب ہم لیں گے، ان سب کو گھر جانا پڑے گا، بلاول بھٹو

وقت آنے والا حساب ہم لیں گے، ان سب کو گھر جانا پڑے گا، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وقت آنے والا حساب ہم لیں گے، ان سب کو گھر جانا پڑے گا۔ پشاور میں پی ڈی ایم جلسے کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے آئی او سے چیئرمین تک سب سے پوچھیں گے، کٹھ پتلیوں کا احتساب ضرور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج روکنے کیلئے حکومت کو کورونا یاد آ جاتا ہے، عوام کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وبا کے ساتھ ساتھ سلیکٹڈ حکومت کا بھی خاتمہ ہوگا، حکومت جنوری تک کی مہمان ہے۔ بلاول نے کہا کہ خیبر پختونخوا بہادروں اور غیرت مندوں کی سرزمین ہے، پشاور نے آج اپنا ریفرنڈم دیدیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے ملک کیلئے قربانیاں دی ہیں، سوات اور وزیرستان میں پاکستان کا پرچم جمہوریت کی وجہ سے لہرا رہا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سلیکٹڈ میں دہشت گردوں کے خلاف آواز اٹھانے کی ہمت نہیں تھی، خیبر پختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور ریاست کا ساتھ دیا، دہشت گردوں کو دوبارہ منظم ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں کے لوگوں کے ساتھ بہت وعدے کئے گئے لیکن آئی ڈی پیز کا خیال نہیں رکھا گیا، ان کو معاوضہ تک نہیں دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی اضلاع تو خیبر پختونخوا میں ضم ہوگئے لیکن وہاں کے لوگوں کو ابھی تک حقوق نہیں ملے۔ بلاول نے کہا کہ ان کی نااہلی کی وجہ سے پہلے چینی اور پھر آٹے کا بحران آیا، پیٹرول کے بعد گیس کا بحران بھی  آنے والا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ باقی صوبوں کی طرح پختونخوا کو بھی این ایف سی ایوارڈ میں پورا حصہ نہیں دیا جا رہا، خیبر پختونخوا کو 160 ارب روپے کم دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران خیبر پختونخوا کے نمائندے نہیں، اس لئے ان کو صوبے کا خیال نہیں، خیبر پختونخوا کے وسائل سے یہاں کے عوام کو کچھ نہیں دیا جا رہا۔
خبر کا کوڈ : 899340
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش