0
Monday 23 Nov 2020 17:29

والدہ کی وفات پر بھی شریف فیملی بدترین انتقام کا سامنا کر رہی ہے، رانا ثناء اللہ

والدہ کی وفات پر بھی شریف فیملی بدترین انتقام کا سامنا کر رہی ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنماء رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو کم از کم دو ہفتے کے لیے پیرول پر رہا کیا جائے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے شمیم اختر کے انتقال کی خبر تک نہیں دی، حکومت احساس سے عاری ہے، معاملات کا ادراک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک میں موجود نہیں، شہباز شریف سے تعزیت کے لیے لوگ آئیں گے۔ لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پارٹی نے نواز شریف کو پاکستان نہ آنے کی تجویز دی، بیگم شمیم اختر کی تدفین کے لیے شہباز شریف یہاں موجود ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شریف فیملی اس وقت بدترین انتقام کا سامنا کر رہی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن رہنماء نے کہا کہ کل پشاور جلسے میں جو تقاریر ہوئیں، وہ نواز شریف کے بیانیے سے بھی آگے ہیں۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ نون کی جانب سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کے لیے درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔ مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کی جانب سے پیرول کی درخواست ڈپٹی کمشنر کو جمع کرائی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کو والدہ اور حمزہ شہباز کو دادی کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے دو ہفتے کے لیے رہا کیا جائے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہباز شریف قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہیں اور ان سے پورے ملک سے لوگوں نے تعزیت کرنے آنا ہے۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے دو ہفتے کی پیرول کی درخواست کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 899501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش