0
Wednesday 25 Nov 2020 14:31

لاہور، تعلیمی اداروں کی بندش اور فیسوں میں اضافے کیخلاف جمیعت کا مظاہرہ

لاہور، تعلیمی اداروں کی بندش اور فیسوں میں اضافے کیخلاف جمیعت کا مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ تعلیمی اداروں کی بندش کے باوجود مکمل فیسوں کی وصولی اور آن لائن سسٹم کی خامیوں کیخلاف اسلامی جمیعت طلباء نے لاہور میں وحدت روڈ پر بھیکے والا چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی جمیعت طلبہ سائنس کالج وحدت روڈ کے طلبہ نے تعلیمی اداروں کی بندش کے باوجود مکمل فیسوں کی وصولی، آن لائن سسٹم کی خامیوں اور بیروزگاری کیخلاف بھیکے والے موڑ پر احتجاج کیا۔

مظاہرین نے ٹائر جلا کر روڈ تمام تر ٹریفک کیلئے بلاک کر دی۔ مظاہرین نے اعلی تعلیمی حکام کیخلاف بھرپور نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے بند ہونے کے باوجود گورنمنٹ مکمل فیس چارج کر رہی ہے۔ حکومت کو چائیے کورونا کو ختم کرنے کے اسباب کرے حکومت تعلیم ختم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ حکومت طلبہ کے حال پر رحم کرے اور کلاسز کے مطابق فیس چارج کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 899870
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش