0
Thursday 26 Nov 2020 01:37

محسن داوڑ نے پی ڈی ایم سے راہیں جدا کرلیں

محسن داوڑ نے پی ڈی ایم سے راہیں جدا کرلیں
اسلام ٹائمز۔ محسن داوڑ نے حکومت مخالف اپوزیشن کی 11 جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) سے راہیں جدا کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے پی ڈی ایم کےجلسوں اور اجلاسوں میں شرکت نہ کرنےکا اعلان کر دیا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں محسن داوڑ نے لکھا کہ قریبی رفقا اور دوستوں سے مشاورت کے بعد پی ڈی ایم کے جلسے جلوسوں میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محسن داوڑ نے کہا کہ آئندہ پی ڈی ایم کے جلسوں اور اجلاسوں میں شریک نہیں ہوں گا البتہ پی ڈی ایم کے موقف کی حمایت جاری رکھوں گا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل پی ڈی ایم کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان اور محسن داوڑ میں فاٹا کے انضمام کے معاملے پر اختلاف سامنے آیا تھا اور دونوں میں نوک جھونک ہوئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 899997
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش