0
Thursday 26 Nov 2020 15:23

لاکھوں سال بھی کھیلوں تو میرا ڈونا کے قریب نہیں جا سکتا، میسی کا خراج تحسین

لاکھوں سال بھی کھیلوں تو میرا ڈونا کے قریب نہیں جا سکتا، میسی کا خراج تحسین
اسلام ٹائمز۔ میرا ڈونا کے انتقال پر دنیائے کھیل سوگوار ہے اور عظیم فٹبالر کی یاد میں مانچسٹر سٹی کے میچ سے پہلے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ کرسٹیانو رونالڈو نے میرا ڈونا کو بے مثال جادوگر قرار دیا۔ میسی نے کہا کہ لاکھوں سال بھی کھیلوں تو میرا ڈونا کے قریب نہیں جا سکتا۔ مائیکل پلاٹینی، کارلوس ٹیویز، مباپے نے بھی لیجنڈری فٹبالر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ کرکٹ کی دنیا کے عظیم نام برائن لارا نے بھی میرا ڈونا کے انتقال پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں 80 کی دہائی میں فٹبال دیکھ کر بڑا ہوا اور صرف ایک شخص نے مجھے حیران کیا اور وہ میراڈونا تھے۔ میراڈونا کے انتقال پر ان کے مداح بھی سوگوار ہیں۔ اٹلی میں میراڈونا کے مداح سڑکوں پر نکل آئے اور آنجہانی اسٹار کو خراج عقیدت پیش کیا۔

عظیم فٹبالر کی یادگار پر پھول بھی رکھے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ میراڈونا ساٹھ سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئے۔ ان کا انتقال سوتے وقت دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔ انہوں نے ارجنٹائن کیلئے91 میچز کھیلے۔ کیریئر میں301 گول کیے۔ 1986 میں ارجنٹائن کوعالمی چیمپیئن بنوایا گیا۔ کروڑوں افراد ان  کے کھیل کے دیوانے  تھے اور انہیں مہنگے ترین فٹبالرہونے کا اعزاز حاصل تھا۔ عظیم فٹ بالر کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کا جسد خاکی تین روز تک ارجنٹائن کے صدارتی محل میں رکھا جائے گا۔ میرا ڈونا نے 1986 میں کے ورلڈ کپ میں ایسا کمال دکھایا کہ ریفری کی نظریں بھی دھوکہ کھا گئیں۔ میرا ڈونا کے اس گول کو ہینڈ آف گاڈ کا نام دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 900100
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش