0
Saturday 28 Nov 2020 11:00

نواز شریف کی والدہ کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

نواز شریف کی والدہ کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم  پاکستان میاں نواز شریف اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی والدہ کی میت لندن سے لاہور پہنچ گئی۔ آج صبح میاں شہباز شریف نے ایئرپورٹ سے میت وصول کی۔ مرحومہ بیگم شمیم شریف کی نماز جنازہ آج دوپہر ڈیڑھ بجے ادا کی جائے گی۔ جسد خاکی کو شریف میڈیکل کمپلیکس کے سردخانے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ جسد خاکی کو کچھ دیر میں آخری دیدار کیلئے جاتی امرا لے جایا جائیگا۔ جاتی امراء میں خاندان کے افراد میت کا آخری دیدار کرینگے۔ بیگم شمیم اخترکی نماز جنازہ نماز ظہر کے بعد ادا کی جائے گی۔ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ مہتمم جامعیہ نعیمیہ علامہ راغب حسین نعیمی پڑھائیں گے۔

نماز جنازہ شریف میڈیکل کمپلیکس کی گراؤنڈ میں ادا کی جائیگی۔ نماز جنازہ کیلئے گراؤنڈ میں انتظامات مکمل کرکے کورونا کے احتیاطی تدابیر کے تحت سماجی فاصلے کیلئے نشانات لگا دیئے گئے ہیں۔ بیگم شمیم اختر کو جاتی امراء میں شوہر میاں شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائیگا۔ مرحومہ نے اپنی وفات سے بہت پہلے اپنی قبر کیلئے خود جگہ منتخب کی تھی اور وصیت کی تھی کہ انہیں اسی جگہ پر دفن کیا جائے۔ میاں نواز شریف لندن میں ہونے کے باعث نماز جنازہ میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔ یاد رہے کہ مولانا طارق جمیل کی وزیراعظم عمران خان کیساتھ قربت کے باعث انہیں نماز جنازہ پڑھانے کیلئے مدعو نہیں کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 900412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش