0
Saturday 28 Nov 2020 21:01

پی ڈی ایم قیادت ملتان میں قانون ہاتھ میں لے رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

پی ڈی ایم قیادت ملتان میں قانون ہاتھ میں لے رہی ہے، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کی قیادت ملتان میں قانون ہاتھ میں لے رہی ہے۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2 بچے ابو بچاؤ تحریک میں قوم کے بچوں کو ایندھن بنانا چاہتے ہیں، یہ کہتے ہیں کہ ابو اقتدار میں آئے تو قوم کے بچوں کو جینےکا حق ہے ورنہ نہیں، نون لیگ والوں نے ماں کے جنازے والے دن بھی ملتان میں فساد پھیلانے کی کوشش کی۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم حالات کسی اور جانب لے جانا چاہتی ہے، پنجاب حکومت تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کر رہی ہے، ملتان میں قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی، پی ڈی ایم کو سیاسی تسکین کیلئے حالات مزید خراب نہیں کرنے دیں گے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کچھ لوگ جان چھڑانے کے لیے عوام کو مقدمات میں پھنسوانا چاہتے ہیں، ملتان شہر ہمیشہ امن کا گہوارہ رہا ہے لیکن وہاں شرپسندی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ  قیادت کورونا سے متعلق عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کر رہی ہے، جن لوگوں نے فساد پھیلانے کی کوشش ان کے خلاف قانون اپنا خود راستہ بنائے گا۔ پنجاب حکومت لاہور میں پی ڈی ایم جلسہ نہیں ہونےدے گی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر پہلی لہر سے زیادہ خطرناک ہے۔ ہمیں پہلےسےزیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ کورونا کی  دوسری لہر قوم کے لیے بھی ایک چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اپوزیشن کی تحریک میں کوئی دم نہیں، سب کچھ دھکے سے چل رہا ہے۔ جلسوں سےحکومتیں نہیں جایا کرتیں، آپ کسی اور مقصد کے لیے یہ سب کچھ کررہے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومتی صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم آپ کے جمہوری حق کو تسلیم کرتے ہیں۔ لوگوں کو کورونا سے بچانا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے حکومت ہر ممکن اقدام کر رہی  ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیادت پیچھے بیٹھ کر کارکنوں پر مقدمات بنوانا چاہتی ہے۔ پنجاب کے اسپتال کورونا مریضوں سے بھر رہے ہیں۔ ملتان میں کورونا انفیکشن ریٹ 17 فیصد ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 900505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش