0
Saturday 28 Nov 2020 21:32

نواز شریف اپنی والدہ کی تدفین میں نہیں آئے، تو ہمارے کہنے پر بھی نہیں آئیں گے، اعجاز شاہ

نواز شریف اپنی والدہ کی تدفین میں نہیں آئے، تو ہمارے کہنے پر بھی نہیں آئیں گے، اعجاز شاہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف اپنی والدہ کی تدفین میں شرکت کے لیے بھی پاکستان نہیں آئے۔ گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اعجاز شاہ نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، سکھ یاتریوں کی خدمت ہمارا قومی فرض ہے، سکھوں کے لئے کرتار پور بارڈر کو کھولا گیا ہے، پاکستانی حکومت دونوں ملکوں کے عوام کو قریب لانے کے لیے اچھے اقدامات کر رہی ہے لیکن جو کچھ کشمیر میں ہو رہا ہے، اس سے لگتا نہیں کہ دونوں حکومتیں قریب آئیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کورونا کی موجودہ لہر کی وجہ سے احتیاط کرنے کی ضرورت ہے، آزاد کشمیر میں نواز شریف کی حکومت ہے لیکن وہاں کورونا کے باعث مکمل لاک ڈاؤن ہے۔ وزیر اعظم پاکستان نے کورونا کی وجہ سے اپنے سارے جلسے موخر کردئیے ہیں،اپوزیشن کے جلسوں کی وجہ سے کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، پی ڈی ایم کو چاہیے کہ وہ اپنی سیاست نہ چمکائیں۔ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو عدالتوں سے سزا ہوئی ہے انہیں چاہیے کہ وہ پاکستان واپس آ کر سزا کا سامنا کریں، نواز شریف اپنی والدہ کی تدفین میں شرکت کے لیے پاکستان نہیں آئے، تو ہمارے کہنے پر کیسے آئیں گے، ان کو واپس لانے کے حکومت کی طرف سے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنی سزا پاکستان میں کاٹیں۔
خبر کا کوڈ : 900513
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش