0
Sunday 29 Nov 2020 20:04

ہمارا مقابلہ ایسی سیاسی قیادت سے ہے، جس نے کبھی جمہوری جدوجہد نہیں کی، عمران خان

ہمارا مقابلہ ایسی سیاسی قیادت سے ہے، جس نے کبھی جمہوری جدوجہد نہیں کی، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارا مقابلہ ایسی سیاسی قیادت سے ہے، جو کبھی جمہوری جدوجہد سے نہیں گزری۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت کورونا جیسی صورتحال کا سامنا ہے، کوویڈ 19 کے دوران پاکستان میں ہمارا مقابلہ ایسی سیاسی قیادت سے ہے، جو کبھی جمہوری جدوجہد سے نہیں گزری، انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی ایک دن بھی کام نہیں کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری سیاسی قیادت عام شہریوں کو درپیش مشکلات کو سمجھنے سے قاصر ہے، اس نے عام شہریوں کی بہتری کے لئے کسی بھی اہم کام میں کبھی حصہ نہیں لیا، اپنے خاندانوں کیلئے لوٹی دولت بچانا ان کا واحد مایوس کن مقصد ہے۔

اپوزیشن قیادت پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان “قائدین” کو عوام کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں، اپوزیشن کا واحد مقصد اپنے خاندانوں کی لوٹی ہوئی دولت اور کرپشن کو بچانا ہے، انہوں نے قومی دولت لوٹ کر عوام کو مزید غریب بنایا، اپوزیشن کے نام نہاد “لیڈرز” بڑے محلوں میں شاہانہ زندگی بسر کر رہے ہیں، ان کی “شاہی” طرز زندگی کا انحصار براہ راست اس ناجائز اور غیر قانونی طور پر حاصل شدہ دولت پر ہے، جبکہ ان کو یہ منصب بھی خاندان سے وراثت میں ملا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جب ہم نے غریب لوگوں کے روزگار اور معیشت کو تباہی سے بچانے کے لئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا تو ان “لیڈرز” نے مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ کیا، کورونا کی نئی لہر میں دوبارہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے تو یہ جلسے کرنا چاہتے ہیں، انہیں عام شہریوں کی زندگیوں کی کوئی فکر نہیں، این آر او حاصل کرنے کے لئے یہ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں، یہ سمجھتے ہیں این آر او کے لئے ہم پر دباؤ ڈالنے کا یہ آخری موقع ہے، لیکن یہ این آر او حاصل کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 900695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش