0
Sunday 29 Nov 2020 20:47

سندھ میں دریا ہونے کے باوجود پینے کا پانی میسر نہیں، فردوس شمیم نقوی

سندھ میں دریا ہونے کے باوجود پینے کا پانی میسر نہیں، فردوس شمیم نقوی
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ سندھ میں دریا ہونے کے باوجود پینے کا پانی میسر نہیں ہے۔ جیکب آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ بلاول بھٹو خود کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں لیکن عوام کو جلسے میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ کی بدحالی دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا جاتے ہیں تو وہاں ترقی نظر آئی ہے جبکہ یہاں دریائے سندھ موجود ہونے کے باوجود پینے کا پانی میسر نہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں اسکول تو موجود ہیں، لیکن عمارتوں میں جانور بندھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف خان بلیدی کے قتل کی ویڈیو کے باوجود قاتل گرفتار نہیں ہوئے ہیں۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ کورونا وائرس کے ساتھ ہمیں سب سے بڑی اور بھاری بیماری زرداری کو بھی خیرباد کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 900704
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش